مراد راس کا سکول کھلے رکھنے کیلئے اہم شرط کا اعلان

Minister of Education
کیپشن: Dr Murad Rass
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے تباہی مچادی۔ حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کئے گئے اور شہریوں کو اس بات کا پابند کیا گیا کہ کورونا ویکسین لازمی لگوائے اس کے بغیر عالمی وبا کو شکست دینا ممکن نہیں۔ کورونا نے جہاں کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کیا وہیں تعلیمی اداروں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

کورونا وائرس سے تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبا کا مستقبل داؤ پر لگا کیونکہ تدریسی سرگرمیوں کو پہلے محدود کیا گیا لیکن جب حالات مزید بگڑے تو حکومت نے تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد صرف آن لائن پڑھانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کورونا کیسز میں بہتری آنے کے بعد اب سکول، کالجز کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت اور تعلیم نے اس حوالے سے اساتذہ اور طلبہ کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے بتادیا کہ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے آج سرکاری سکول میں کورونا ویکسی نیشن کا افتتاح کیا ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ تعلیم کے تعاون سے 12 سے 18 سال کے بچوں کی ویکسینیشن کے لیے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مراد راس نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سکول کھلے رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ اپنے بچوں کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں، ہمارے 99 فیصد تک اساتذہ اور سکول سٹاف کورونا ویکسی نیٹڈ ہیں۔