بھارت آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کارکردگی پر حواس باختہ، سوشل میڈیا پر ''ویل ڈن آرمی چیف'' ٹاپ ٹرینڈ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری سے بھارت میں شدید بے چینی کی لہر  , سوشل میڈیا پر ''ویل ڈن آرمی چیف'' ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت پاکستان میں معیشت کی بحالی کیلئے آرمی چیف کے اقدامات کی بدولت بڑھتی غیر ملکی سرمایہ کاری کے ثمرات سے پریشان ہوگیا، بھارتی میڈیا پاکستانی معیشت کے لئے آرمی چیف کی کاوشوں کو منفی انداز میں پیش کرنے لگا۔بھارتی تجزیہ نگار نے پاکستان سے بغض کی آڑ میں الزام لگایا کہ  ”متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری پاکستانی اداروں کی نجکاری کی وجہ بن سکتی ہے“۔

دوسری جانب  ”ملکی معیشت کی بحالی کے لیے آرمی چیف کے بروقت فیصلوں کی وجہ سے ایکس پر ''ویل ڈن آرمی چیف'' ٹاپ ٹرینڈ“ بن گیا۔ 

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی ملک میں حالیہ سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ملٹی بلین ڈالر سرمایہ کاری کا مقصدخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ہے جو بھارت کے لئے تشویش کا باعث ہے۔