طلبا کیلئے اچھی خبر، پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کردیا

طلبا کیلئے اچھی خبر، پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (اکمل سومرو) پنجاب حکومت کا عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کیلئے سکالر شپ کا اعلان، دنیا کی  50ٹاپ رینکنگ یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے پر پی ایچ ڈی کے تمام اخراجات حکومت ادا کرے گی۔

 دنیا کی پہلی پچاس بہترین یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے طلبا کے لیے اچھی خبر آگئی، ان طلبا کے تعلیمی اور سفری اخراجات حکومت کی جانب سے ادا ہوں گے، فارن پی ایچ ڈی سکالر شپ پالیسی کے تحت تعلیمی کیرئیر میں کم از کم 60 فیصد نمبرز کے حامل امیدوار غیر ملکی سکالر شپ کیلئے اہل تصور کیے جائیں گے، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے تحت امیدواروں کو پی ایچ ڈی سکالر شپ ایوارڈ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق 80 فیصد سکالر شپ سائنس اور20 فیصد سکالر شپ سوشل سائنسز میں پی ایچ ڈی کیلئے مختص کیے گئے ہیں، پنجاب حکومت 90 فیصد سکالر شپ صوبائی طلبا اور 10 فیصد ملک بھر سے طلبا کو دے گی۔ 25 مضامین میں عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کیلئے سکالر شپ دے گی،آئندہ سال کیلئے پی ایچ ڈی سکالر شپ کی تفصیلات  پیف کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ہنگری میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگریوں کیلئے سکالرشپس کا اعلان کردیا، اس حوالے سے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے، ایچ ای سی نے ہنگری میں سکالر شپ پر تعلیم کیلئے طلبا کو آن لائن فارم جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

ہنگری کی یونیورسٹیوں میں داخلے سے پہلے انٹری ٹیسٹ میں پچاس فیصد نمبرز لینے کی شرط عائد کی گئی ہے، ہنگری سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے طلبا 15 جنوری تک اپلائی کر سکتے ہیں، یورپی ملک ہنگری کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے ایچ ای سی کی جانب سے فیسوں کی ادائیگی، رہائشی سہولیات اور دیگر تعلیمی اخراجات برداشت کئے جائیں گے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer