سٹی 42: منیٰ گرینڈ پیلس میں ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دنیا بھر سے آئے ہوئے معزز مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ۔
استقبالیہ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حکومتِ پاکستان کی نمائندگی کی۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ۔ تقریب میں ائمہ حرمین، حج انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران اور دنیا بھر سے آئے ہوئے ضیوفِ خادم الحرمین نے شرکت کی۔
وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے بہترین حج انتظامات پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ سردار یوسف نے کہا حجاجِ کرام کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے لیے سعودی حکومت کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو کامیاب اور مثالی حج انتظامات پر خصوصی مبارکباد دی
تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضاءنقوی اور علامہ طاہر اشرفی بھی شریک تھے۔گورنر سندھ نہال ہاشمی بھی تقریب میں شریک تھے