ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول چھٹیوں کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل، محکمہ تعلیم نے خبردار کردیا

سکول چھٹیوں کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل، محکمہ تعلیم نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر اسکولوں کی چھٹی سے متعلق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

 سوشل میڈیا پر اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں توسیع کرتے ہوئے آج تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں چھٹی کا نوٹیفکیشن تیزی سے گردش کر رہا ہے۔

 اس سلسلے میں اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے وضاحت جاری کرتے ہوئے زیر گردش مذکورہ نوٹس کو جعلی قرار دیا ہے۔

 فیس پک پر جاری بیان میں کہا گیا ہے ک ہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے، گمراہ کن معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

   https://www.24urdu.com/digital_images/large/2026-05-29/news-1780032226-1776.jpg

 واضح رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 سے 28 مئی تک تین روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کا اطلاق سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر بھی ہے۔

 تاہم بیشتر نجی اسکولوں میں ہفتے کے روز معمول کی تعطیل ہوتی ہے جب کہ پیر یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں۔

 اس لیے صوبے بھر کے اکثر نجی اسکولوں نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کو موسم گرما کی تعطیلات سے ملاتے ہوئے 26 مئی سے 31 جولائی تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer