ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرستان اور چترال میں سات بھارتی دہشتگرد واصل جہنم، پانچ جوان شہید

 وزیرستان اور چترال میں سات بھارتی دہشتگرد واصل جہنم، پانچ جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شمالی وزیرستان اور چترال میں کارروائی کے دوران 7بھارتی سپانسرڈ  خٓرجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران  ایک نوجوان لیفٹیننٹ اور  4جوانوں نے جانیں ارضِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے قربان کر دیں۔

  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا،سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے دوران 6بھارتی سپانسرڈدہشتگردجہنم واصل ہو گئے جبکہ4جوان دھرتی ماں پر شہیدہو گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل،نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید نے دشمنوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

چترال میں کارروائی کے دوران ایک اور بھارتی  ایجنٹ دہشتگرد  مارا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کاعلاقے میں  کلیئرنس آپریشن جاری ہے،پاکستانی قوم بھارتی دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے،شہدا کی قربانیاں ہمارے حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ارضِ وطن پر آج جانیں نچھاور کرنے والے شہید

آج شمالی وزیرستان میں حسس علاقہ میں اپنی چوک کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہو جانے والے  لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید ضلع  مردان سے ہیں ،لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کی عمر 23سال ہے ، اس  شہید نے 7ماہ پہلے تربیت مکمل ہونے پر  پاکستان آرمی میں  شمولیت اختیار کی اور انتہائی خطرناک علاقہ مییں بہت مستعدی اور دلیری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔۔

 لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل کے والد پاکستان ائیر فورس میں سول ڈرائیور ہیں،لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کے سوگواران میں والد اور بھائی شامل ہیں۔

 41سالہ نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کا تعلق ضلع چکوال سے ہے ،نائب صوبیدار کاشف رضا شہید نے 21 سال تک دفاع وطن کا مقد س فریضہ سر انجام دیا،نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کے سوگواران میں اہلیہ ، 1 بیٹی اور 2 بیٹے شامل ہیں۔ 

 35 سالہ لانس نائیک فیاقت علی شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے،لانس نائیک فیاقت علی شہید نے 15 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں،لانس نائیک فیاقت علی شہید کے سوگواران میں اہلیہ1 بیٹی اور 3 بیٹے شامل ہیں۔

 26 سالہ سپاہی محمد حمید شہید کا تعلق ضلع ایبٹ آباد سے ہے ،سپاہی محمد حمید شہید نے6 سال دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،سپاہی محمد حمید شہید کے سوگواران میں والدہ شامل ہیں۔