ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوابشاہ؛ مسافر کوچ اُلٹ گئی، 15 مسافر زخمی

نوابشاہ؛ مسافر کوچ اُلٹ گئی، 15 مسافر زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :نوابشاہ کی تحصیل سکرنڈ کے قریب مسافر کوچ اُلٹ گئی، حادثے میں ایک بچی جاں بحق، جبکہ 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ۔ 

 قومی شاہراہ پانچ میل اسٹاپ پر کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ اُلٹ گئی ، جس کی وجہ سے 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے میں ایک معصوم بچی جاں بحق ہوگئی، جس جاں بحق بچی کی شناخت سحرش دختر ابرار کے نام سے ہوئی، جس کی عمر 7 ماہ بتائی گئی ہے، اور تعلق لاہور سے ہے ۔ 

زخمی مسافروں میں ملتان سے تعلق رکھنے والے حبیب اللہ، اسد، سلیم اللہ, سحرش، انعم, محمد طاہر  اور ظہیر و دیگر شامل شامل ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوع پر پہنچی ، جس کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں سے چند زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری میں اور ٹیک کے باعث پیش آیا، جس دوران کوچ ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی ۔