ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی پمز ہسپتال آمد، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی

محسن نقوی کی پمز ہسپتال آمد، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کے لیے پمز ہسپتال اسلام آباد پہنچ گئے ۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی کانسٹیبل جعفر جہانگیر کے بلند حوصلے کو سراہا ۔ 

محسن نقوی نے جعفر کی مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ وزیرداخلہ کی جانب سے زخمی کانسٹیبل کے بہترین علاج معالجے کے لئے  ہدایات دی گئیں، کہا کہ زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔ 

  محسن نقوی نے کہا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے سپوتوں نے ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ 

وزیرداخلہ نے کہا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہید اے ایس آئی سدھیر عباسی ایک پروفیشنل اور نڈر افسر تھے۔ انہوں نے کہا کہ  شہید اے ایس آئی سدھیر عباسی کے اہلخانہ کا ہرطرح سے خیال رکھا جائے گا۔ 

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، آئی جی اسلام آبادپولیس علی ناصر رضوی، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور اعلی پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سدھیر عباسی شہید اور کانسٹیبل جعفر جہانگیر زخمی ہوئے تھے ۔