علی رامے:لاہور اور پنجاب بھر میں چالیس ہزار سے زائد اساتذہ مستقل ہونے کی دوڑ سے باہر، پنجاب حکومت کی ریگولائزیشن ایکٹ پالیسی میں ہزاروں اساتذہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ گریڈ سترہ سے اٹھارہ کے چھبیس سو اساتذہ مستقل پالیسی سے محروم رہیں گے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور اور صوبہ بھر میں چار سال تک کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جس کے لیے باقاعدہ پنجاب اسمبلی میں بل بھی منظور کیا جاچکا ہے، لیکن محکمہ سکول ایجوکیشن میں ایسے اساتذہ بھی ہیں جو چندہ ماہ پیچھے رہنے کے باعث اس پالیسی سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
اس خبر کو ضرور پڑھیں:حکومت پنجاب نے اساتذہ کو عید سے پہلےبڑی خوشخبری دے دی
اساتذۃ کے مطابق گریڈ چودہ، پندرہ سولہ کے چالیس ہزار اساتذہ بھی ریگولائزیشن ایکٹ پالیسی سے باہر ہیں۔ پاس یونین کے صدر عطا محمد کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے لیے ہمیشہ سخت قوانین ہی اپنائے جاتے ہیں تاکہ استاد کی حوصلہ افزائی نہ ہوسکے. محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کو مذکورہ اساتذہ کو مستقل کرنے کے لیے حکمت عملی طے کرنا ہو گی۔