ویب ڈیسک: ملک میں ایوی ایشن سیکٹر کے لیے اخراجات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، کیونکہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں بار بار اضافہ جاری ہے۔
گزشتہ 28 دنوں کے دوران پانچویں مرتبہ کمرشل طیاروں کے استعمال کے لیے جیٹ فیول مہنگا کیا گیا ہے۔
تازہ اضافے کے بعد فی لیٹر قیمت میں مزید 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے نئی قیمت 476 روپے 97 پیسے کی بلند ترین سطح تک جا پہنچی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، صرف یکم مارچ کے بعد سے اب تک جیٹ فیول کی قیمت میں مجموعی طور پر 288 روپے فی لیٹر کا غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ مارچ کے آغاز پر یہی فیول 188 روپے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
یہ مسلسل اضافہ نہ صرف ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات بڑھا رہا ہے بلکہ اس کے اثرات مسافروں کے کرایوں پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔