علیمہ خان پی ٹی آئی کی سیاست سے آؤٹ، کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی

Aleema Khan PTI, PTI Core Committee meeting, City42 , Imran Khan, Sher Afzal Marvat, Gohar Khan, Mashal Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اجلاس میں کور کمیٹی ممبران کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا جبکہ کور کمیٹی کو عمران خان کی طرف سے ہدایت دی گئی کہ ان کی بہن علیمہ خان کو پارٹی کی سرگرمیوں مین کوئی کردار نہ دیا جائے اور ان کو کسی معاملہ میں مداخلت نہ کرنے دی جائے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی "اندرونی کہانی" سے آگاہ ذرائع نے بتایا ہے جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس میں ایک امیدوار کو ٹکٹ دینے پر مشال یوسفزائی نے تنقید کی۔مشال یوسفزائی نے  کہا کہ میرے سامنے عمران خان نے اس امیدوار کا نام نہیں لیا تھا۔ شہباز گل نے بھی قانونی ٹیم اور وکلا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔  شہباز گل نے کہا کہ بانی چئیرمین کی بات ٹھیک سے کور کمیٹی تک نہیں پہنچائی جا رہی ۔

علیمہ خان پی ٹی آئی کی سیاست سے آؤٹ

کور کمیٹی کے سامنے علیمہ خان کے لئے بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی رکھا گیا۔بانی چئیرمین نے پیغام دیا ہے کہ کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لئے علیمہ خان کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔ علیمہ خان پی ٹی آئی کے سیاسی اور دیگر معاملات میں مداخلت نہیں کریں گی۔  وہ پارٹی کو ہدایات نہیں دیں گی۔ 

عمران خان کے ملاقاتیوں کا فیصلہ اب کور کمیٹی کرے گی

کور کمیٹی نے شیر افضل مروت کی جانب سے اڈیالہ جیل سپریٹنڈٹ کو جمع کروائی گئی ملاقاتیوں کی لسٹ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ کور کمیٹی کے بعض ارکان نے کہا کہ شیر افضل مروت نے اپنی مرضی سے لسٹ بنائی اور جمع کروا دی۔  شیر افضل نے خود سے یہ فیصلہ کیسے کر لیا۔

 کور کمیٹی کے ان ارکان نے اصرار کیا کہ  گوہر خان کو اس معاملے پر کور کمیٹی کو آگاہ کرنا چاہئیے تھا۔ شیر افضل مروت اور گوہر خان اپنا نام کیوں دے آئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اب جو نام کور کمیٹی دے گی وہ  بانی سے ملاقات کرے گا۔ کور کمیٹی کے ارکان نے تشویش ظاہر کی کہ بانی کی بات ٹھیک سے ہم تک نہیں پہنچائی جا رہی۔  یہ فیصلہ کیا گیا کہ  کور کمیٹی کی مشاورت سے لسٹ بنائی جائے اور وہی لوگ صرف عمران خان سے ملاقات کریں گے۔