موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

 موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، پنجاب ، کشمیر، اسلام آباد میں  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس کے علاوہ شمال  مشرقی بلوچستان اور شمال  مشرقی سندھ  میں  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر ژالہ باری اور بالائی علاقوں  میں پہاڑوں پر برفباری کا  امکان ہے۔خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرموسلادھار بارش متوقع ہے۔

جمعرات کے روزموسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور،  گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے  کے علاوہ  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک میں تیز  ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، میں تیز  ہواؤں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer