پاکستان سے بیرون ملک جانے والے افراد کیلئے خوشخبری

پاکستان سے بیرون ملک جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نجی ائیر لائن ائیر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغازکردیا، ائیر سیال کی افتتاحی پرواز لاہور ایئرپورٹ سے 160 مسافروں کے ہمراہ جدہ روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ائیر لائن ائیر سیال کی جانب سے اس موقع پر افتتاحی تقریب کا آغاز کیا گیا، تقریب میں فاسٹ بولر حارث رؤف اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے شرکت کی۔چیئرمین ائیر سیال،بورڈ آف ڈائریکٹرز افسران اور سی اے اے حکام نے مسافروں کورخصت کیا۔ 

افتتاحی تقریب کے موقع پر چیئرمین فضل جیلانی نے کہا کہ ڈومیسٹک آپریشن کے بعدبین الاقوامی پروازوں کاآغاز اِئیرسیال کی بڑی کامیابی ہے، پہلے مرحلے میں لاہور،اسلام آباد سے جدہ کے لیے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی جائیں گی۔

فضل جیلانی نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں کراچی،ملتان اور سیالکوٹ سے جدہ کے لیے پروازیں آپریٹ ہوں گی، ائیر سیال کی پروازیں ائیر بس 320 کے ذریعے چلائی جارہی ہیں، جلد فضائی بیڑے میں بڑے طیاروں کو شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملکی تیسری نجی ائیر لائن ائیر سیال نے افتتاحی پرواز لاہور ایئرپورٹ سے 160 مسافروں کے ہمراہ جدہ روانہ ہوگئی۔

Bilal Arshad

Content Writer