چودھری پرویز الہیٰ کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد سپیکر کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا

چودھری پرویز الہیٰ کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد سپیکر کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت اور پاکستان مسلم لیگ(ق) کے درمیان پنجاب میں وزارتوں کے حوالے سے فارمولہ طے پاگیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنمااور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کئے جانے کے بعد اب  سوال یہ پیدا ہوگیا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کسے بنا یا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سپیکر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کسی رہنماکو بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

  ذرائع کا کہنا ہےکہ  پنجاب کی وزارت اعلیٰ مسلم لیگ (ق) کے پاس ہو گی اور سپیکر تحریک انصاف سے ہو گا سینئر وزیر بھی تحریک انصاف کا ہو گا، اس کے علاوہ وزارتوں کا پہلے والا فارمولہ اسی طرح برقرار رہے گا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کردی اور تحریک انصاف نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا, چودھری پرویز الہیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی آفر  بھی قبول کرلی۔