یو ای ٹی کاشاندار کارنامہ، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے صابن تیار کرلیا

یو ای ٹی کاشاندار کارنامہ، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے صابن تیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جی ٹی روڈ (اکمل سومرو) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سینیٹائزر اور خاص صابن تیار کر لیا۔

 یو ای ٹی کے 5 پروفیسرز کی ٹیم نے وینٹی لیٹرز ڈیزائننگ پر بھی کام شروع کر دیا ہے، یو ای ٹی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ اور شعبہ کیمسٹری کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہینڈ سینٹائزر، ہینڈ واش، صابن اور فیس ماسک تیار کیے گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق سینیٹائزر پر فی لیٹر ہزار روپے، لیکوئیڈ سوپ پر2 سو روپے ، ہربل اینٹی وائرل سپرے پر7 سو روپے اور الکوحل سپرے پر 600 روپے فی لیٹر خرچ ہوا ہے، یونیورسٹی کی جانب سے ہاسٹلز میں رہائش پذیر 163 غیر ملکی طلبا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مذکورہ اشیاء تقسیم کر دی گئی ہیں۔

یو ای ٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد رفیق، ڈاکٹر نوید رمضان، ڈاکٹر عبد الغفار، ڈاکٹر کے ایم حسن، ڈاکٹر ناصر حیات، ڈاکٹر تنویر اقبال، ڈاکٹر صائمہ طاہر، ڈاکٹر علی رضا، ڈاکٹر علی کاظم، ڈاکٹر آصف علی قیصر اور قاضی عمر پراجیکٹس کی نگرانی کر رہے ہیں۔

واضح رہےکہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے پاکستان میں بھی ڈیرے ڈال لیے، اس مہلک وائرس کے باعث 13 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں، ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی، صوبہ پنجاب کورونا کیسز کی تعداد میں صوبہ سندھ سے بھی آگے نکل گیا، سندھ میں 481 خیبر پختونخوا میں 188، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 43 ، پنجاب میں سب سے زیادہ 558 کیسز رپورٹ ہوئے۔  

Sughra Afzal

Content Writer