سکولوں کے اوقات کار تبدیل، نوٹی فکیشن جاری

سکولوں کے اوقات کار تبدیل، نوٹی فکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے موسم گرما کیلئے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے، سکولوں پر نئے اوقات کار کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے ہیں،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے نئے اوقات کار کےنوٹی فکیشن کا اطلاق  یکم اپریل سے ہوگا، جاری ہونے والےنوٹی فکیشن کےمطابق لڑکیوں کا سکول صبح ساڑھے سات بجے اورلڑکوں کا سات بج کر پنتالیس منٹ پر لگے گا۔

اسی طرح لڑکیوں کو چھٹی دوپہر ایک بجے اور لڑکوں کو سوا ایک بجے ہوگی،ڈبل شفٹ سکول صبح 7 بجے لگے گے اور بارہ بجے چھٹی ہوگی جبکہ سیکنڈ شفٹ میں سکول دوپہر 12 بجے لگے گا اور چھٹی شام ساڑھے پانچ بجے ہوا کرے گی، جمعہ کو لڑکیوں کو صبح ساڑھے گیارہ بجے اور لڑکوں کو دوپہر گیارہ بج کر پنتالیس منٹ پر چھٹی ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer