ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ، گڈز ٹرانسپورٹرز نے دوبارہ ہڑتال کی دھمکی دے دی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ، گڈز ٹرانسپورٹرز نے دوبارہ ہڑتال کی دھمکی دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  کاوش میمن :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس نے ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے آئندہ ایک سے دو روز میں ہڑتال کی تاریخ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ناقابل قبول ہے اور موجودہ حالات میں ٹرانسپورٹ کا کاروبار چلانا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے رہنما ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک گیر ہڑتال کی کال دی جائے گی۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ ان کے مطابق ٹول ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس، موٹروے چارجز اور ٹریفک چالانوں میں بھی رعایت دی جائے تاکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے پر بڑھنے والا مالی بوجھ کم ہو سکے۔

ٹرانسپورٹرز نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ دسمبر میں ہونے والے معاہدے پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس اس سے قبل 22 جولائی کو بھی دو روز بعد ہڑتال کرنے کا اعلان کر چکا تھا، تاہم ہڑتال عمل میں نہیں آ سکی تھی۔