ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مجلس وحدت نے ایران تک زمینی راستہ بند کرنے پر ملک بھر میں احتجاج کرنے کی دھمکی دےدی

Majlis e Wahdat, Arbain , protest, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مجلس وحدت المسلمین کے لیڈر نے سکیورٹی کے مسائل کی وجہ سے زیارتوں پر جانے کے لئے ایران تک زمینی راستہ بند کرنے پر ملک بھر میں احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی۔

سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد کے  نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کر کے دھمکی دی کہ حکومت زیاتوں کے لئے جانے والوں کے لئے ایران تک زمینی راستہ بند کرنے کے فیصلہ پر نظر ثانی کرے ورنہ ملک بھر مین ولگ احتجاج کرین گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا،  ریاست کی ذمے داری  ہے کہ شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں ۔ صدیوں سے لوگ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہلم پر زیارت پر جاتے تھے، اب-ناصر عباس نے الزام لگایا- ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔ اچانک کہا گیا ہے سیکورٹی مسائل ہیں زمینی راستہ استعمال نہیں کر سکتے۔

علامہ راجا ناصر عباس  نے الزام لگایا،  پچاس ارب روپے کے قریب رقم لوگ جمع کرا چکے ہیں۔ حج سیزن پر 67 ہزار حاجی حج سے محروم ہوئے۔ اب  کہہ رہے ہیں کہ ہوائی سفر سے جائیں۔

مجلس وحدت کے لیڈر نے کہا،  زیارت اربعین کا تعلق ہمارے عقیدے سے ہے۔ ایران تک  سڑک کے راستےسفر کی بندش سے ہمیں مذہبی آئینی حقوق سے محروم کیا گیا ہم اسکی مذمت کرتے ہیں۔ اگر راستے محفوظ نہیں ہیں تو حکومت کیا کر رہی ہے۔پاڑا چنار کا راستہ کئی ماہ سے بند ہے۔

بحری سفر کا آپشن بھی دیا جا سکتا تھا۔

راجہ ناصر عباس نے الزام لگایا،  حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ کویٹہ میں ہزاروں لوگ بیٹھے ہیں،اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

گلگت سے لیکر پورے پاکستان میں لوگ اگر احتجاج کریں گے تو یہ انکا حق ہو گا۔لوگ خاموش نہیں رہیں گے گھروں سے باہر نکلیں گے۔پورے پاکستان میں کل سے احتجاج شروع ہوں گے۔

پس منظر

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے شر پسند دہشتگردوں کے مسافر بسوں پر چھپ کر بزدلانہ حملوں میں شہریوں کی جانوں کے زیاں کو روکنے کے لئے حکومت نے بلوچستان مین رات کے وقت سفر بند کر دیا ہے اور غری ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کا راستہ اختیار کیا ہے۔ اس ہی سلسلہ مین ایران آنے جانے والے زائرین کے لئے بس کے ذریعہ ایران تک سفر عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ تمام زائرین اب بھی ہوائی سفر کر کے زیارتوں کے لئےایران جا سکتے ہیں۔ ہوائی سفر کے لئے حکومت تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے۔