پیف کے نو منتخب چیئرمین میٹرک پاس نکلے

 پیف کے نو منتخب چیئرمین میٹرک پاس نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے نو منتخب چیئرمین میٹرک پاس نکلے،  بورڈ آف ڈائیریکٹرز کے ممبران میں پی ایچ ڈی افراد شامل ہونے کے باوجود میٹرک پاس سردار آفتاب اکبر کو چیئرمین پیف منتخب کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے میٹرک پاس ممبر پنجاب اسمبلی سردار آفتاب اکبر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے چیئرمین منتخب کیے گئے ہیں، بورڈ آف ڈائیریکٹرز میں شامل پی ایچ ڈی ڈاکٹر پر میٹرک پاس ممبر بورڈ کو فوقیت دی گئی اور میٹرک پاس ایم پی اے نئے چیئرمین مقرر کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے تشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ہونے والے اجلاس میں شریک تمام ممبران نے اتفاق رائے سے ایم پی اے سردار آفتاب اکبر کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرمین منتخب کیا۔ نو منتخب چیئرمین پیف سردار آفتاب کہتے ہیں کہ ان کی تعلیم انٹرمیڈیٹ ہے۔

قبل ازیں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے تشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس صدر دفتر میں ہوا۔ اس موقع پر اتفاق رائے سے سردارآفتاب اکبرایم پی اے کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرپرسن منتخب کرلیا گیا۔ اجلاس میں ایم ڈی پیف نے بورڈ ممبران کو پیف کے تعلیمی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پرفیصلہ کیا گیاکہ الحاق شدہ سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں سے متعلق درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سکولوں کو 50فیصد کی بجائے 80فیصد ادائیگیوں کے حوالے سے سمری سیکرٹری سکولز کو بھجوائی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer