کرپٹ افسران کی شامت آگئی

کرپٹ افسران کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ہال روڈ(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر میں قائم ایجوکیشن اتھارٹیز کے دفاتر میں تعینات کرپٹ افسر وں کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا،محکمہ تعلیم نے تمام اتھارٹیز سے افسروں کیخلاف جاری انکوائریوں کی تفصیلات مانگ لیں۔

 

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیزکے کرپٹ افسروں کا ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا، اتھارٹیز میں تعینات افسروں کیخلاف جاری انکوائریوں کے حوالے سے بھی الگ ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، سیکرٹری سکولز کی جانب سے صوبہ بھر کی تمام اتھارٹیز کے افسروں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی میں تعینات افسروں کیخلاف مبینہ کرپشن کے الزامات پر انکوائریاں زیر التواء ہیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہےکہ انکوائریوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کے بعد افسروں کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

علاوہ ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ والدین اور طلبا سے رابطہ قائم رکھنے کیلئے ریڈیو پاکستان سے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلہ میں ریڈیو پاکستان اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان معاہدہ بھی طے پاگیا۔معاہدے کے تحت طلبا کی رہنمائی کیلئے مختلف لیکچرز ایف ایم ریڈیو پر پیش کیے جائیں گے۔

  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایف ایم ریڈیو پر کورونا وائرس کے باعث طلبا کو گھر بیٹھے تعلیم فراہم کی جاسکے گی، طلبا اور اساتذہ کی رہنمائی کیلئے ریڈیو پاکستان اور ایف ایم ریڈیو بہترین ذریعہ تعلیم ثابت ہوگا۔

 دوسری جانب لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں سے کرپٹ اور بجلی چوری افسروں کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پیپکو نے کمپنیوں سے افسروں کیخلاف ہونے والی محکمانہ کارروائیوں کی تفصیلات طلب کر لیں جبکہ سزا یافتہ افسران و ملازمین کا ریکارڈ وزارت پاور ڈویژن کو بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے کرپشن میں ملوث پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا،انکوائری بھی شروع کر دی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer