ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند،الرٹ جاری

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند،الرٹ جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زبیر اعوان:  ملک کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ دوسرے  روز بھی جاری، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

  کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش نے سردی کا مزہ دوبالا کردیا ہے لیکن محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو خبردار بھی کیا ہے۔ سوات  سمیت  مہو ڈنڈ، اتروڑ ، گبرال ، گبین اور ملم جبہ میں برفباری سے  ہر سو سفیدی چھاگئی، سیاحوں نے برف باری دیکھنے کیلئے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا جبکہ  بارش اور برف باری سے موسم انتہائی سرد لوگ گھروں تک محدود ہوگئے۔

 ایبٹ آباد میں  سیاحتی مقام گلیات ٹھنڈیانی میں برف باری سےنظام زندگی متاثر ،  شہر میں برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ،مری روڈ پر پھسلن سے روانی متاثر،این اے 16 پی کے 42 پی کے 43 برف کی لپیٹ میں ہیں انتخابی مہم ٹھپ ہو گئے جبکہ  این اے 17 پی کے 44 پی کے 45 میں بارش شدید سردی ہوگئی۔

 دوسری جانب دیربالا میں لاموتی کمراٹ براول میدان خال میں تاریخ  کی شدید برف باری کا سلسلہ کل سے جاری ہے،پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ،تمام رابطہ سڑکیں بند   جبکہ عوام گھروں میں محصور  ہوگئی ۔

Ansa Awais

Content Writer