پاکستان کےجڑواں شہر زلزلے سے لرز اٹھے

پاکستان کےجڑواں شہر زلزلے سے لرز اٹھے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے شدید جھٹکے راولپنڈی میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔ زلزلے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز  کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چند سیکنڈ تک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستان سمیت ایران اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 150 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز  تاجکستان کا علاقہ تھا۔

Ansa Awais

Content Writer