’’حکومت کسانوں، طالب علموں اور سیاسی ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے‘‘

’’حکومت کسانوں، طالب علموں اور سیاسی ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت کسانون، طالب علموں اور سیاسی ورکروں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے، سینٹ انتخابات سے قبل استعفے پیپلز پارٹی کی رائے نہیں تھی، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ استعفے آخری آپشن ہیں اور ایٹم بم کی طرح استعمال کریں گے۔

قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج طلبہ ہو پرھ کڑیاں لگا کر عدالتوں میں پیش کیا گیا، پولیس نے حکومت کی ایما پر طلبہ پر تشدد کیا، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔   قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ استعفوں کا آپشن پہلا نہیں آخری ہے، مولانا فضل الرحمان ہمارے سربراہ ہیں اور ہم کسی کو بلیک میل نہیں کر رہے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ براڈ شیٹ ہو یا فارن فنڈنگ کیس اس حکومت نے ہر معاملے میں اپنی سہولت سے کام لیا۔

Shazia Bashir

Content Writer