ملک کے بیشتر اضلاح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر اضلاح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا ،جنوبی اور وسطی پنجاب میں آندھی، جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران بلوچستان میں اکثر مقامات پر موسلا دھار بارش، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری جبکہ شمالی بلوچستان میں شدیدبرفباری توقع ہے۔جبکہ بالائی سندھ، کشمیر ،گلگت بلتستان اورخطہ پوٹھو ہار میں آندھی، جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ 

جمعہ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں وقفے وقفے سے آندھی، جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاح چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، صوابی، مردان ،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، ، باجوڑ،خیبر،مہمند، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اکثر مقامات پر آندھی ، جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاح راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور ، بہاولنگر، گجرات،منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد،اوکاڑہ، لاہور اورقصورمیں آندھی ، جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش، ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں آندھی،  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہے۔اس دوران مو سلادھار بارش اور درمیانی سے شدید برفباری کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نوکنڈی، دالبندین، چاغی، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، واشک، نوشکی، قلات، خضدار، مستونگ، سبی، نصیر آباد، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں اکثر مقامات پر آندھی ،جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اورپہاڑوں پرشدیدبرفباری کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع ہے۔اس کے علاوہ کراچی، حیدر آباد، دادو ،ٹھٹہ،بدین، جامشورو، نوشہرو فیروز،شہید بینظیر آباد، میر پور خاص،خیر پور، سکھر، جیکب آباد، کشمور ، موہنجودڑواورلاڑکانہ میں آندھی ، جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش، ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بیشتر مقا مات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔