ایم کیو ایم کا سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کے ووٹ کیلئے ن لیگ کی حمایت کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی :  حکومتی اتحادی جماعتوں کے وفد کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ 

حکومتی اتحادی جماعتوں کے وفد میں سردار ایاز صادق، علیم خان، صادق سنجرانی، یوسف رضا گیلانی ،خورشید شاہ ،خالد مگسی شامل ہیں۔ 

سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں سے ملاقات کی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کے ووٹ کے لیے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آگے بھی سب کے ساتھ مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ صدر اور چئیرمین سینیٹ کے ووٹ کے لیے پھر سے ایم کیو ایم کے پاس آئیں گے ۔ مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم کے بلدیاتی آئینی ترمیم سے متعلق مطالبے کو تسلیم کیا ہے۔ایم کیو ایم کے مطالبے پر پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل بنائیں گے۔ لوگوں کی بہتری کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا پلیٹ فارم استعمال کریں گے۔ 

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر  خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جمہوریت ایک تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ جمہوریت کے ثمرات عوام تک بھی پہنچنے چاہییں جس کے لیے آئین پاکستان کی مدد لینے کی کوشش کی ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق عوام کے حقوق کے لیے جگہ اور گنجائش ہونی چاہیے۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہماری اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینا چاہتے۔ جب تک عوام کی شرکت پاکستان کی جمہوریت میں نہیں ہو گی جمہوریت مضبوط نہیں ہو گی۔ہم نے وعدہ کیا ہے کہ انشااللہ ووٹ کریں گے۔