ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چورن کی تیاری وفروخت پر پابندی لگا دی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چورن کی تیاری وفروخت پر پابندی لگا دی
کیپشن: City42 - Punjab Food Authority
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فضہ نور) پنجاب میں اب کسی کا چورن نہیں بکے گا، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہر قسم کے چورن کی تیاری اور فروخت پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کہا کہ سائنٹیفک پینل کی تحقیق کے بعد چورن کے خطرناک اثرات کے پیش نظر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چورن میں موجود ٹار ٹارک ایسڈ معدے کے السر اور دیگر بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ چورن زیادہ تر بچے کھاتے اور بیمار پڑتے ہیں۔ اس لئے چورن کے کاروبار سے منسلک انڈسٹری کو فوری کاروبار ترک کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چورن تیار کرنے والی انڈسٹری کے ساتھ فروخت کرنے والے بھی کاروبار ترک کر دیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ فورم پر پابندی پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت مکمل تحقیق کے بعد لگائی گئی۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں