ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ، موسم گرما کی تعطیلات کا آخری ہفتہ،7ستمبر سے باقاعدہ معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت شروع ہو گی

لاہور ہائیکورٹ، موسم گرما کی تعطیلات کا آخری ہفتہ،7ستمبر سے باقاعدہ معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت شروع ہو گی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائی کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے نویں اور آخری ہفتے کا نظرثانی شدہ روسٹر جاری کر دیا گیا، 31 اگست سے پرنسپل سیٹ پر 4 ڈویژن بینچز اور 18 سنگل بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے نویں ہفتے کا نظرثانی شدہ روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ موسم گرما کی تعطیلات کا آخری ہفتہ 31 اگست سے شروع ہوگا جبکہ 7 ستمبر سے لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق شروع ہو جائے گی۔

روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ لاہور میں تعطیلات کے نویں ہفتے کے دوران 4 ڈویژن بینچز اور 18 سنگل بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس اور جسٹس تنویر احمد شیخ پر مشتمل ہوگا، جو تمام نوعیت کے معاملات کی سماعت کرے گا۔

ڈویژن بینچ ٹو جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس منور اقبال دوگل پر مشتمل ہوگا، جو سول مقدمات کی سماعت کرے گا۔

ڈویژن بینچ تھری میں جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس امیر عجم ملک شامل ہوں گے، جو کریمنل کیسز کی سماعت کریں گے۔

ڈویژن بینچ فور جسٹس ملک وقار حیدر اور جسٹس ملک جاوید اقبال وینس پر مشتمل ہوگا اور سول مقدمات کی سماعت کرے گا۔

روسٹر کے مطابق چیف جسٹس سمیت 18 فاضل ججز بطور سنگل بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس بھی تعطیلات کے نویں ہفتے کے دوران بطور سنگل بینچ مقدمات کی سماعت کریں گی۔

سنگل بینچز میں جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس جواد حسن، جسٹس محمد وحید خان، جسٹس انوار حسین، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی، جسٹس راحیل کامران، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس تنویر احمد شیخ، جسٹس غلام سرور نہنگ، جسٹس محمد اجمل خان زاہد، جسٹس امیر عجم ملک، جسٹس شیریں عمران، جسٹس اسد علی باجوہ، جسٹس محمد امجد پرویز اور جسٹس منور اقبال دوگل شامل ہیں۔

جسٹس منور اقبال دوگل بطور سنگل بینچ شہریوں کی جانب سے دائر درخواستوں پر بھی سماعت کریں گے۔

ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل شبیر حسین شاہ نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد موسم گرما کی تعطیلات کے نویں ہفتے کا نظرثانی شدہ روسٹر جاری کیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے تمام ڈویژن بینچز پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کریں گے۔