سٹی42: سیلاب اور سیلاب کی پیدا کی ہوئی مہنگائی کے ستائے عوام کو پٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں کمی کر کے ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرسوں 31 اگست کو آئندہ پندرہ دن کے لئے پٹرول، ڈیزل اور کیروسین کی قیمتوں میں کمی کے لئے اوگرا کے ایکسپرٹس نے تجاویز وفاقی حکومت کو بھینجنے کیلئے فائنل کی جا رہی ہیں۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان 31 اگست کو کیا جائے گا۔ آئندہ پندرہ دن کے لئے پٹرولیم پروڈکٹس کی قیمتوں کے ضمن میں عوام کو ریلیف ملنے کا قوی امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ ایک لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے فی لٹر ہو سکتی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 1 روپے 57 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کی تجویز دی گئی ہے۔
اوگرا 31 اگست کو قیمتوں کی ورکنگ مکمل کر کے پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا جس کے بعد وزیراعظم حتمی منظوری دیں گے۔
ستمبر 2025 کے پہلے پندرہ دن کے لیے پاکستان میں پیٹرول (سپر) کی قیمتوں میں ایک ماہ سے مسلسل کمی کی جا رہی ہے۔
امید کی جا رہی ہے کہ 16اگست سے پبلک کو پٹرول 264 روپے فی لٹر کے ھساب سے ملے گا۔
ممکنہ قیمت میں کمی کی وجہ کیا ہے
کئی عوامل ان توقعات میں حصہ ڈال رہے ہیں جن میں عالمی آئل مارکیٹ میں نرمی آنا سب سے اہم ہے۔ بین الاقوامی خام تیل کی قیمتیں (برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی) حال ہی میں کم مانگ کی آؤٹ لک کی وجہ سے کم ہوئی ہیں، جس سے پاکستان میں پٹرولیم پروڈکٹس کی درآمدی لاگت کم ہوئی ہے۔
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں ہر 15 دن (ہر مہینے کی 1 اور 16 تاریخ کو) نظر ثانی کی جاتی ہے — اوگرا سفارشات تیار کرتا ہے، اور حتمی منظوری وزیر اعظم سے لی جاتی ہے۔
حکومت نے پندرہ روز پہلے ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کی تھی۔ اب بھی ڈیزل کی قیمت پترول کی نسبت زیادہ کم کئے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
مارکیت ذرائع کہہ رہے ہیں کہ ہائی سپیڈ ڈیزل میں 3.13 روپے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں کمی سے صارفین کو محدود ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
پٹرول ڈیزل کی نئی قیمتیں کیا ہوں گی
وزیراعظم کی منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 264.61 روپے سے کم ہوکر 264 روپے کاہوجائے گا،ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 87 پیسے تک سستا کرنے کی تجویزدی گئی ہے،منظوری کے بعد ایک لیٹر ڈیزل 272.99 روپے سے کم ہوکر 269.86 روپے کا ہوجائے گا۔
مٹی کا تیل فی لیٹر 1 روپے 57 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے اورمنظوری کے بعد ایک لیٹر مٹی کا تیل 178.27 روپے سے کم ہوکر 176.70 روپے کا ہوجائے گاجبکہ لائٹ ڈیزل فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے تک سستا کرنے کی تجویزدی گئی ہے،منظوری کے بعد ایک لیٹر لائٹ ڈیزل 162.16 روپے سے کم ہوکر 159.55 روپے کا ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر حکومت لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 80.52 روپےجبکہ ایک لیٹر ڈیزل پر لیوری اور سپورٹ لیوی کی مد میں 79.51 روپے وصول کررہی ہے۔ تقریباً تمام ٹیکس برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔