ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، عطاء تارڑ 

حکومت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، عطاء تارڑ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :عطاء تارڑ نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی، وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

 وزیرآباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری عطاء اللہ تارڑ نے ڈی سی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں احساس ہے لوگ مشکل میں ہیں،جہاں جہاں لوگوں کو ریسکیو کرنے کی ضرورت ہے وہاں پر انتظامیہ متحرک ہے، پوری دنیا میں لوگ اس بات کو مانتے ہے کہ جب بھی آفت آتی ہے سب ایک ہو جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر ادارے مکمل طور پر متحرک رہے، پنجاب میں مریم نواز شریف کی کارکردگی سب سے بہتر رہی ہے۔ شہبازشریف اور مریم نواز نے نارووال میں بھی جائزہ لیا ہے، ضلعی انتظامیہ وزیرآباد کو شاباش دیتا ہوں۔

ڈی سی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سکندر پورہ میں بچے کی وفات پر افسوس ہے، پہلی بار بارش کے تین چار سسٹم ساتھ آئے،غیر قانونی تعمیرات کرنے پر معاوضے نہیں ملے گے۔