میٹرک،انٹرمیڈیٹ کےامتحانات ملتوی

exams postponed inter and matric
کیپشن: exams postponed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سیلاب کی وجہ سےاوپن یونیورسٹی کےمیٹرک، انٹرمیڈیٹ کےامتحانات ملتوی، اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام امتحانات یکم ستمبر سے شروع ہونا تھے۔

تفصیلات کےمطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سےامتحانات کو 1ماہ کے لئےملتوی کیا گیا، نئے شیڈول کے تحت امتحانات 4 اکتوبر سے شروع ہوں گے،4اکتوبرسے شروع امتحانات 13 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ  بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے ایم اے ، ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات 2022 کی رجسٹریشن شروع کردی، وہ طلباء جنہوں نے بی اے، بی ایس اسی یونیورسٹی سے کیا ان کو رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں، وہ اپنی سابقہ ​​رجسٹریشن پر امتحانات میں شامل ہو سکتے ہیں۔

 جو طلباء MA ،MSc پارٹ-I کے امتحانات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں انہیں 2021 یا اس سے پہلے BA، BSc کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔ اور جو ایم اے ایم ایس سی کمپوزٹ امتحانات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں انہیں 2020 میں یا اس سے پہلے بی اے، بی ایس سی کا امتحان پاس کرناہوگا۔

رجسٹریشن فارم سنگل فیس 4000 کے ساتھ  بینک میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 ستمبر 2022 ہے،ڈبل فیس کے ساتھ رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 06 اکتوبر 2022 ہے جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 27 اکتوبر 2022 تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔ 

طلباء کو رجسٹریشن فارم کے ساتھ گریجویشن سرٹیفکیٹ، مساوات کا سرٹیفکیٹ، CNIC کی کاپی، اور حالیہ تصدیق شدہ تصویر جمع کرنی ہوگی،کسی بھی دوسری یونیورسٹی سے BA/BSc پاس کرنے والے امیدواروں کو NOC جمع کروانے کی ضرورت ہے۔ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ

M .SAJID .KHAN

Content Writer