کنٹریکٹ اساتذہ کیلئےعدالت سے بڑی خوشخبری آگئی

 کنٹریکٹ اساتذہ کیلئےعدالت سے بڑی خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے کنٹریکٹ اساتذہ کو برطرف کرنے سے روک دیا، عدالت نے پنجاب حکومت سیکرٹری لیبر سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے ٹیچر ناصرہ انور سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کے طور پر تعینات ہوئے، ان کے کنٹریکٹ میں وقتاً فوقتاً توسیع دی جاتی رہی، آخری بار یکم فروری 2019 کو توسیع ہوئی، حکومتی پالیسی کے مطابق کئی ملازمین کو مستقل کیا گیا۔

درخواستگزاروں کو مستقل کرنے کی بجائے نئی بھرتی کیلئے اخبار اشتہار دیدیا گیا، درخواستگزار تاریخ تعیناتی سے ڈیوٹی کررہے ہیں، نہ مستقل کیا جارہا ہے اور نہ ہی تنخواہ کی ادائیگی ہو رہی ہے۔

درخواستگزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت مستقل کرنے اور سابقہ تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے، عدالت نے درخواستگزار کے وکیل ملک اویس خالد کے دلائل سننے کے بعد درخواستگزاروں کو برطرف کرنے سے روکتے ہوئےحکومت سے جواب طلب کر لیا۔

Sughra Afzal

Content Writer