ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فیصل آباد نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈی ای سی فیصل آباد نے چیف الیکشن کمشنر کے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگ لیں۔

  ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فیصل آباد عرفان کوثر کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سکندر سلطان راجہ کے چیف الیکشن کمشنر بننے سے پہلے اور اب کتنے اثاثے، تفصیلات فراہم کی جائیں، درخواستگزار نے چیف الیکشن کمشنر کے بڑے بیٹے کے اثاثوں کی تفصیلات بھی مانگیں۔

 خط میں مزید کہا گیا کہ سال 2022 اور 2023 میں ہونے والی DDWP کی میٹنگ کے منٹس اور PWD کو فراہم کردہ فنڈز کی تفصیلات بھی دی جائیں، درخواستگزار نے الیکشن کمیشن میں گریڈ 17 سے 21 تک کے افسران کی سینیارٹی لسٹ کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

  ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فیصل آباد عرفان کوثر کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام معلومات 5 مئی تک فراہم کی جائیں۔