عوام کو 5 سال عزت کی زندگی،عزت کے نوالے سے محروم رکھا گیا: سراج الحق

عوام کو 5 سال عزت کی زندگی،عزت کے نوالے سے محروم رکھا گیا: سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر شیخ:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا تیراں مئی کو مینار پاکستان میں جلسہ عام کا اعلان،انہوں نے کہاکہ شاندار جلسہ کی گواہی مینار پاکستان خود دے گا، پورے ملک سے متحدہ مجلس عمل کے ساتھ ایک ہی فلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے۔

منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ اب اصل وقت آیا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا الڑاساؤنڈ ہونا چاہیے۔سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پرانے بندوں کو صاف ستھرا کرکے اپنی جماعتوں میں شامل کر لیا جاتا ہے، کسی بھی سیاسی پارٹیوں کو واشنگ مشین کا کردرا ادا نہیں کرنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل کے ساتھ ملکر ایک ہی پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ، فنڈز اکٹھا کرنے کی مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا۔سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے عوام کے ہاتھوں میں ورلڈ بینک کے قرضوں کی ہتھکڑیاں ڈالی ہوئی ہیں، عوام کو پورے پانچ سال عزت کی زندگی اور عزت کے نوالے سے محروم رکھا گیا۔