ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ آصف نے حارث پر جرمانے کے بعد بھارت کو ایک بار پھر 0-6 یاد دلادیا

خواجہ آصف نے حارث پر جرمانے کے بعد بھارت کو ایک بار پھر 0-6 یاد دلادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ آصف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے حارث رؤف پر جرمانے پر بھارت کو ایک مرتبہ پھر 0-6 کا اسکور یاد دلادیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ ایشیا کپ میچ کے دوران ہونے والے جذباتی لمحات اب کرکٹ گراؤنڈ سے نکل کر سیاسی و سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بن چکے ہیں۔21 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے پاک-بھارت میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایک وکٹ لینے کے بعد "0-6" اور جہاز گرنے کا اشارہ کیا تھا، جو بھارت کے خلاف ماضی کی فتوحات کی یاد دہانی سمجھا گیا۔ اس جشن پر آئی سی سی نے حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔

اسی میچ میں صاحبزادہ فرحان کو نصف سنچری کے بعد "بندوق" کے انداز میں بیٹ دکھانے پر صرف وارننگ دی گئی جبکہ پاکستان کی جانب سے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کے خلاف بھی شکایت کی گئی۔ آئی سی سی نے سوریا کمار یادو کو بھی قصوروار قرار دیتے ہوئے ان پر بھی 30 فیصد جرمانہ عائد کیا۔

اس پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’حارث رؤف پر 30 فیصد، سوریا کمار پر بھی 30 فیصد جرمانہ، جو کہ ملا کر 60 بنتا ہے… اور وہی پھر بنتا ہے 0-6‘‘۔
(اشارہ پاکستان کی بھارت کے خلاف آئی سی سی ایونٹس میں 6-0 برتری کی طرف) تھا
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے حارث رؤف پر عائد جرمانہ ذاتی طور پر ادا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے اس فیصلے کے ذریعے حارث کا حوصلہ بلند رکھنے اور ٹیم کے ساتھ اظہار یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔