(جنید ریاض)ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ،کمپنیوں کی جانب سے اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کو جواز بناکر کیا گیا ہے۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کمپنیوں کی جانب سے اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کو جواز بناکر کیا گیا ہے۔گھریلو سلنڈر 236روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 908روپے کااضافہ کر دیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد ایل پی جی175روپے سے بڑھ کر 195روپے فی کلو ہو گئی جس سے گھریلو سلنڈر2060سے بڑھ کر 2300 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 7925روپے سے بڑھ کر8853 روپے کا ہوگیا۔ چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے فی کلواضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔انکا کہنا ہے کہ ایل پی جی پالیسی عوام دشمن پالیسی ہے، عوام کی قوت خرید کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی تشکیل دی جائے۔