ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق لیگی ایم پی اے کیمپ جیل سے رہا

سابق لیگی ایم پی اے کیمپ جیل سے رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) لاہور پارکنگ کمپنی کیس میں سزا یافتہ (ن) لیگ کے سابق ایم پی اے میاں حافظ نعمان کو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا، ملک پرویز، خواجہ عمران نذیر سمیت فیملی ممبران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔

سابق ایم پی اے میاں حافظ نعمان کے استقبال کے لیے کیمپ جیل کے باہر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کارکنان نے پارٹی اور میاں حافظ نعمان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر ملک پرویز اور خواجہ عمران نذیر کو کیمپ جیل کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر ان کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ کا رویہ انتہائی نامناسب ہے۔

یاد رہے حافظ نعمان کو 28 نومبر 2018 کو لاہور پارکنگ کمپنی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔  کارکنان کا کہنا تھا کہ حافظ نعمان کی رہائی پر ان کے چاہنے والے انتہائی خوش ہیں۔