سٹی سکول راوی کیمپس میں سالانہ کانوکیشن کی تقریب کا انعقاد

سٹی سکول راوی کیمپس میں سالانہ کانوکیشن کی تقریب کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: جوہرٹاؤن میں سٹی سکول راوی کیمپس کے سالانہ کانوکیشن کا انعقاد، " او" اور " اے " لیولز میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو شیلڈزسے نوازا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق سال 2018 کے امتحانات کے نتائج کے بعد آخر کار سٹی سکول راوی کیمپس میں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد ہوا، تقریب میں معروف شاعرامجد اسلام امجد نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں بچوں کے والدین بھی کثیرتعداد میں موجود تھے۔ " او" اور" اے"  لیول امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کو شیلڈز اور گولڈ میڈلز سے نوازاگیا،اس موقع پر بچے بھی انتہائی خوش نظرآٗئے۔  

تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کا مقصد استاد، بچوں اور والدین کے درمیان تعلق کو فروغ دینے کے ساتھ ان میں محنت کے جذبے کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔