ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم عمران خان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

وزیر اعظم عمران خان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی نااہلی کی لئے درخواست پر سماعت،  عدالت نے نا اہلی کی درخواست کے قابل سماعت بارے دلائل طلب کرلیے۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے مقامی شہری اظہر عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار شہری نے خود پیش ہوکر وزیر اعظم، چیئرمین پیمرا اور الیکشن کمیشن کو  فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا  کہ عمران خان نے اقتدار میں آکر احتساب کرنے کی بات کی پہلے وہ خود احتسابی کے لیے پیش ہوں۔

درخواست گزار کے مطابق سیتا وائٹ کے بطن سے پیدا ہونے والی ٹیرائن خان عمران خان کی بیٹی ہے، عمران خان ٹرائن کی گارڈین شپ لے چکے ہیں،  بین الاقوامی میڈیا بھی انہیں باپ قرار دے چکا ہے۔ عمران خان پوری قوم کے سامنے جھوٹ بول کر صادق اور امین نہیں رہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی عمران خان پر لگنے والے الزامات پر جے آئی ٹی بنانے اورالزامات ثابت ہونے پر انہیں نا اہل کیا جائے۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست گزار سے استفسار کیا  کہ نا اہلی کے لئے الیکشن ٹربیونل اور اسمبلی کا فورم موجود ہے۔ براہ راست نااہلی کے لئے ہائیکورٹ سے کیسے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار اور ڈپٹی اٹارنی جنرل ذکریا  شیخ کو درخواست کے قابل سماعت ہونے کے دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Shazia Bashir

Content Writer