ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ کا امتحانات سے قبل اُمیدواروں کیلئے بائیومیٹرک لازمی قرار 

لاہور بورڈ کا امتحانات سے قبل اُمیدواروں کیلئے بائیومیٹرک لازمی قرار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سیکنڈاینول امتحانات سے ایک دن قبل امیدواروں کے لیے بائیومیٹرک لازمی قرار دے دی۔

بورڈ نے سینکڑوں طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج لارنس روڈ امتحانی سینٹر پہنچ کر بائیومیٹرک کروائیں، بصورت دیگر امتحان میں بیٹھنے سے محروم رہ سکتے ہیں اور سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

رواں سال امتحانات میں 50 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہیں۔ بورڈ کے مطابق 22 امتحانی سینٹرز میں طلبہ کی بائیومیٹرک پائلٹ پروجیکٹ کے تحت کرائی جا رہی ہے، اور اس عمل کے ذریعے نقل کی روک تھام میں خاطر خواہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے تمام اسپیشل ایجوکیشن اداروں میں ہفتہ کے روز تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ضلعی ایجوکیشن افسران اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو احکامات موصول ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں ہفتہ کے روز کلاسز جاری رہتی تھیں، تاہم اب انہیں ہفتہ وار چھٹی کا حق دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم  نے   پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں بھی ہفتے کے روز تعطیل مقرر کر دی گئی ہے.رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ پنجاب میں میٹرک کیلئے اسمارٹ اینڈ ریڈیوسڈ سیلیبس فعال ہے، گیارہویں جماعت کے سلیبس کیلئے ہماری ٹیم کام کر رہی ہے، آئندہ ہفتے تک گیارہویں جماعت کے اسمارٹ سلیبس کا اعلان کر دیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ پرسوں سے اسمارٹ سلیبس اپ ڈیٹ ہو گیا ہے اور اپلوڈ بھی کر دیا گیا ہے، نویں جماعت کی کمپیوٹر کی کتاب کو 270 سے 160 صفحات پر منتقل کیا گیا ہے,اسمارٹ سلیبس کا مقصد بچوں سے اوور برڈن کم کرنا ہے، کتابوں سے غیر ضروری مواد کو ختم کر دیا گیا ہے، موجودہ جدید نظام اور ضرورت کے تحت سلیبس کو اپ ڈیٹ کیا گیا۔

تعلیمی کیلنڈر بنانے کے لئے پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کی کمیٹی بنا دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی کیلنڈر یکم دسمبر تک مکمل کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔