ن لیگ کے رہنماؤں کا اورنج لائن ٹرین میں سفر، قیادت کے حق میں نعرے

ن لیگ کے رہنماؤں کا اورنج لائن ٹرین میں سفر، قیادت کے حق میں نعرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (عمراسلم) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سائرہ افضل تارڑ، عطااللہ تارڑ، خواجہ عمران نذیر، سمیع اللہ خان سمیت دیگر کا اورنج لائن ٹرین کا سفر، ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اورنج لائن منصوبہ کی تاخیر کا سبب بنی قوم معاف نہیں کرے گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سائرہ افضل تارڑ، عطااللہ تارڑ، خواجہ عمران نذیر، عظمیٰ بخاری، سمیع اللہ خان، ذیشان رفیق نے جین مندر سے اورنج لائن ٹرین پر سفر کیا۔ انھوں نے ٹرین میں بیٹھتے ہی شہبازشریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سائرہ افضل تارڑ، عطااللہ تارڑ، خواجہ عمران نذیر سمیع اللہ خان سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ اورنج لائن آج شہبازشریف کی وجہ سے لاہور میں چل رہی ہے قوم اس منصوبے میں تاخیر پر تحریک انصاف کو معاف نہیں کرئے گئی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین میں سفر یقیناً خوشگوار ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماوں کاکہناتھاکہ اورنج لائن ٹرین کے ذریعے عام آدمی کو بہترین سفری سہولت مل رہی ہے۔ اورنج لائن کا کریڈٹ میاں شہبازشریف کو جاتا ہے جو کوئی ان سے چھین نہیں سکتا۔ دوسری جانب چین نے لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے افتتاح کا بھرپور مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل سی پیک منصوبے کا اہم حصہ ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات اورنج لائن ٹرین منصوبے اور سی پیک سے متعلق جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی۔

واضح رہے کہ لاہور میں میٹرو اورنج لائن ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ ٹرین کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40 روپے رکھا گیا ہے۔ بجلی سے چلنے والی ٹرین کو 8 گرڈ اسٹیشن بجلی فراہم کریں گے۔ ابتدائی طور پر ٹرین کو 12 گھنٹے کے لیے چلایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ٹرین سروس کا دورانیہ 16 گھنٹے تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے 6 ماہ بعد نئے کرایہ کا جائزہ لیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer