ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشعال یوسف زئی کی علامہ ناصر عباس پر سخت تنقید، اپوزیشن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی

Alama Nasir Abbas, Mashaal Yousafzai, PTI senator
کیپشن: file photo مشعال یوسف زئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مشال یوسفزئی کی علامہ ناصر عباس  کے درمیان کیا ہوا، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی "اندرونی کہانی" سامنے آگئی۔ 

پی ٹی آئی کی سینیٹ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خیبر پختونخوا سے سینیٹر مشال یوسف زئی نامزد اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس کے خلاف کھڑی ہو گئیں۔ 

مشال یوسفزئی نے کہا اگر آپ کو بانی پی ٹی آئی نے اختیار دے ہی دیا ہے تو کچھ کر کریں توسہی۔ 

مشال یوسفزئی نے ناصر عباس پر طنز کرتے ہوئے کہا،  آپ کی پارٹی ہے ہی کتنی،  لیکن اس کے باوجود آپ پر اعتماد کیا۔

مشال یوسفزئی نے محمود اچکزئی کی سرگرمیوں پر  سوال اٹھایا اور کہا، محمود  اچکزئی کوئٹہ کیوں گئے۔  انہیں اسلام آباد  میں موجود ہونا چاہیے۔

ناصر عباس نےمحمود اچکزئی کے متعلق مشال یوسفزئی کی تنقید کا جواب دیا ور کہا، محمود  اچکزئی اپنے والد کی برسی کے لئے گئے ہیں۔

 علامہ ناصر عباس نے مشال یوسفزئی سے کہا،  اگر اپ کو کوئی شکایت ہے تو اسد قیصر یا پارٹی کی قیادت سے بات کریں۔

علامہ ناصر عباس نے کہا، میں اور محمود اچکزئی دوسری جماعتوں کے سربراہ ہیں۔ اگر آپ کو  پارٹی سے شکایت ہے تو اپنی قیادت سے بات کریں۔ 

بعض ذرائع نے بتایا کہ سینیٹر مشعال یوسف زئی نے ناصر عباس کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا۔ ان ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے کئی سینیٹرز مشعال یوسفزئی کے سخت رویے کی وجہ سے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چھوڑ کر چلےگئے۔