طاہر جمیل: وزیراعلیٰ پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز 2 پر کام تیزی سے جاری ہے، جس کا مقصد شہر کی بنیادی سہولیات کو بہتر بنانا اور شہریوں کے معیار زندگی میں اضافہ کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن پر لاہور کی گلیوں کی تعمیر و مرمت جاری ہے،راوی زون یو سی 1 میں 37 گلیوں کی تعمیر 100 فیصد مکمل کر لیا گیا ہےاور دیگر زونز میں کام تیزی سے جاری ہے،لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر مثبت پیشرفت جاری ہے۔
ایم سی ایل، واسا، نیسپاک اور کنٹریکٹرز تمام تحصیلوں میں تعمیراتی کاموں میں مصروف عمل ہیں،رائیونڈ، راوی، واہگہ اور کینٹ میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے،کوالٹی کنٹرول اور میٹریل کی جانچ کے لیے سخت فیلڈ مانیٹرنگ یقینی بنائی گئی،راوی زون یو سی 1 میں 37 گلیاں مکمل، دیگر علاقوں میں پی سی سی کا کام جاری ہے،نشتر اور واہگہ زون میں ٹف ٹائلز اور پی سی سی ورک تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
ڈی سی نے ہدایت کی کہ فیز1کےتمام ترقیاتی کام 30 نومبر کی ڈیڈ لائن تک ہر صورت مکمل کیے جائیں ،سائٹس پر لیبر کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہترین انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے اہم منصوبہ کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں۔
ڈی سی سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔