ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ: وادی کاغان کے راستے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے درمیان سفر پر پابندی عائد

مانسہرہ: وادی کاغان کے راستے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے درمیان سفر پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید نعمان شاہ :ضلعی انتظامیہ نے وادی کاغان کے راستے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے درمیان سفر پر اگلے سیزن تک مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

 اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ حسرت خان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مشترکہ طور پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع چلاس کی انتظامیہ اور پولیس بھی مانسہرہ انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ پابندی کے اثرات کو بہتر طریقے سے نافذ کیا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ناران جلکھڈ روڈ پر سفر اگلی گرمیوں تک مکمل طور پر بند رہے گا۔ تاہم، سیاح صرف صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک چین لگی ٹائروں کے ساتھ بٹہ کنڈی اور سیف الملوک تک جا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق وادی کے بالائی علاقوں میں آباد زیادہ تر مقامی افراد پہلے ہی ہجرت کر چکے ہیں، اور موسمِ سرما کے لیے پولیس چوکیوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، ایم این جے روڈ کے کاغان-بابوسر ٹاپ سیکشن کو اگلے سال مئی کے اوائل میں دوبارہ کھولا جائے گا۔

اس وقت تک وادی میں نقل و حرکت مکمل طور پر معطل رہے گی اور ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موسم کے مطابق سفر کی منصوبہ بندی کریں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔