پی ٹی آئی ایم این اے کو لینے کے دینے پڑگئے

PTI MNA in trouble
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر زرتاج گل اور امین اسلم کے مابین لڑائی کا دعویٰ کرنے والے ایم این اے ریاض فتیانہ کو لینے کے دینے پڑ گئے ، پارٹی کی احتساب و انضباطی کمیٹی نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

 پاکستان تحریک انصاف کی احتساب و انضباطی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ آپ ماہ نومبر میں کسی این جی او کی طرف سے گلاسگو گئے تھے ، وفد میں آپ کی شمولیت وزیر اعظم کی منظوری کے بغیر ممکن نہیں تھی مگر آپ پاکستانی ٹیم سے غیر قانونی طور پر سرکاری وفدکو حصہ بننے کی فرمائش کرتے رہے.

آپ گلاسگو میں وفد سے اپنے استعمال کےلیے گاڑیاں بھی مانگتے رہے، آپ نے وفد سے کانفرنس کارڈ اور فون سم کی بھی فرمائش کی؟ پی ٹی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے احتساب و انضباطی کمیٹی نے 4 دسمبر تک وضاحت مانگ لی۔

واضح رہے کہ ریاض فتیانہ نے جمعرات کے روز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس مین دعویی کیا تھا کہ گلاسکو کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر زرتاج گل اور امین اسلم کے مابین لڑائی ہوئی تھی جس کےبعد زرتاج گل جھگڑ کر وطن واپس آگئی تھیں ۔ریاض فتیانہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ گلاسکو میں افسران کی نااہلی کےباعث پاکستان کی نمائندگی معیاری نہ تھی ، نیپال و دیگر ممالک کے وفود کو پاکستانی کیمپ میں کسی افسر نے ریسیو ہی نہیں کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer