ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ ؛ ملکی و سیاسی صورتحال پر گفتگو

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ ؛ ملکی و سیاسی صورتحال پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان اور سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے ابراہم اکارڈ تسلیم نہ کرنے پر اتفاق کر لیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہین عیدالضحیٰ کی مبارکباد دی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور ابراہم اکارڈ تسلیم نہ کرنے پر اتفاق ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فلسطین پر واضح پالیسی رکھے اور ابراہم اکارڈ کو مسترد کرے، مسئلہ فلسطین پر مشترکہ مؤقف اور حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے بھی ٹیلیفونک رابط کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

حافظ نعیم الرحمان اور پی ٹی آئی رہنماؤں میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔