ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا

ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان میں بھی   ذی الحج کا چاند نظر آگیا ۔ 

جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں میں چاند دیکھا گیا ۔ (آج) بدھ کو پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات ( کل ) ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ 

قبل ازیں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی زیرِ صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز اسلام آباد میں ہوا تھا۔ اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ 

 مولاناعبدالخبیرآزاد نے کہا تھا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا یکم ذی الحج 29 مئی جمعرات اور عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔

دوسری جانب عید الاضحٰی کی آمد کے ساتھ ہی مویشی منڈیوں کی رونقیں بھی بحال ہوگئیں ۔ ملک بھر سے بیوپاری اپنےجانور بیچنے کے لئے لاہور لے آئے ۔ جس کے بعد سگیاں مویشی منڈی میں چہل پہل لگ گئی ، لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ قربانی کا جانور خریدنے پہنچ گئے ۔ بچے، بوڑھے اور نوجوان بڑی تعداد میں سگیاں مویشی منڈی موجود ہیں ۔

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے مویشی منڈی میں  بیوپاریوں اور خریداروں میں بھاؤ تاؤ جاری ہے ۔