عوام کے لیے بڑٰی خبر ِ،بجلی کا شارٹ فال

عوام کے لیے بڑٰی خبر ِ،بجلی کا شارٹ فال
کیپشن: Electricity
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وٰیب ڈٰیسک: بجلی کی طلب 24 ہزار 500 میگاواٹ ہے جبکہ مجموعی پیداوار 18 ہزار 720 میگاواٹ ہے۔

رپورٹ کےمطابْق مؒؒلک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 780 میگاواٹ ہو گیا ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 720 میگاواٹ ہے، جبکہ کل طلب 24 ہزار 500 میگاواٹ ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی زیادہ ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پانی سے 4 ہزار 611 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 156 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 568 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 828 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 126 ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 142 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن 2 ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،