ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی دارالحکومت کے تمام ڈویژنز اور اضلاع میں ارتھ آور منایا گیا

 صوبائی دارالحکومت کے تمام ڈویژنز اور اضلاع میں ارتھ آور منایا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کے تمام ڈویژنز اور اضلاع میں ارتھ آور  منایا گیا ۔

ارتھ آور کے تحت رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک شہر بھر میں بجلی کی غیر ضروری روشنیاں بند رکھنے کا عمل جاری ہے ۔  توانائی کے بچاؤ کے لیے اہم اقدام، مرکزی شاہراہوں اور سرکاری عمارتوں کی لائٹس بند کر دی گئیں۔ارتھ آور کے دوران شہریوں سے بھی غیر ضروری بجلی بند رکھنے کی اپیل کی گئی ۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ارتھ آور مہم کے تحت شعور اجاگر کرنے کی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ 

 توانائی کے مؤثر استعمال کے لیے حکومت پنجاب کا عملی قدم سامنے آگیا ۔ ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے مؤثر استعمال کے فروغ کے لیے پنجاب اسمبلی کا عملی اقدام 
پنجاب اسمبلی میں ارتھ آور منایا گیا ۔

سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا ارتھ آور کے موقع پر “زمین کے لیے ایک گھنٹہ” مہم میں بھرپور شرکت کی ۔پنجاب اسمبلی میں آج رات 8:30 سے 9:30 بجے تک تمام غیر ضروری لائٹس بند رکھی گئیں ۔موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔پنجاب اسمبلی میں ارتھ آور کے دوران بجلی کے غیر ضروری استعمال سے مکمل اجتناب کیا جائے گا۔
عوام سے اپیل ہے کہ وہ بھی رات 8:30 سے 9:30 بجے تک اس عالمی مہم میں حصہ لیں۔
ارتھ آور کے موقع پر محکمہ ماحولیات لاہور کی خصوصی کاوشیں  سامنے آگئیں ۔ لاہور کے مختلف صنعتی و تجارتی مراکز میں غیر ضروری روشنیاں بند کی گئیں ۔ فیروز پور روڈ اور ملتان روڈ  پر انڈسٹریز میں ارتھ آور کے دوران لائٹس بند  رکھی گئیں ۔ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی غیر ضروری روشنیاں بجھا دی گئیں۔جوہر ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور ایم ایم عالم روڈ سمیت شہر کی مختلف مارکیٹوں اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز نے ارتھ آور میں حصہ لیا۔

رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک توانائی کے بچاؤ کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ۔ محکمہ ماحولیات لاہور کی ٹیموں  نے  مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ 

ارتھ آور کا مقصد توانائی کا بچاؤ اور ماحولیاتی شعور اجاگر کرنا ہے۔شہریوں اور تاجروں  نے  ارتھ آور مہم میں بھرپور تعاون کیا ۔