ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کو پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ بنانے کا عزم ؛ فیصل میر

لاہور کو پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ بنانے کا عزم ؛ فیصل میر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں پیپلز پارٹی کے صدر فیصل میر کی صدرات میں  اجلاس ہوا؛ لاہور شہر کو  پیپلز پارٹی  کا گڑھ بنانے کا عزم کیا گیا۔
 پاکستا ن پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 10 ٹاؤنز میں آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر فیصل میر نے  کارکنوں کو بلا امتیاز آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی ۔

4اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پرسیمینارمنعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں اشرف بھٹی کی خدمات کے اعتراف میں قرارداد منظورکی گئی ۔سپریم کونسل کے 14 اراکین کی تصاویر آویزاں کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی لاہور کی باضابطہ ویب سائٹ تیاری کے مراحل  میں ہے ۔لاہور کو پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ بنایا جائے گا۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عائشہ شوکت، ڈپٹی جنرل سیکرٹری خرم فاروق ، سینئر نائب صدر میاں شاہد عباس، فنانس سیکرٹری میاں اصغر بھٹی شریک تھے۔ اجلاس میںذیشان سہیل ملک، امیر نصیر بٹ، مقصومہ بخاری ، طاہرہ حبیب جالب اور مختلف ٹاؤنز کے صدور نے  بھی شرکت کی۔