ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسافروں کیلئے نئی پابندی،سعودی ائیر لائن نے بیگیج پالیسی تبدیل کر دی

مسافروں کیلئے نئی پابندی،سعودی ائیر لائن نے بیگیج پالیسی تبدیل کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:سعودی ایئر لائنز نے حالیہ فیول کرائسز کے پیش نظر بیگیج پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی ہے، جس کے تحت اب ہر مسافر کو فلائٹ میں صرف ایک بیگ 30 کلوگرام تک ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔

 نئی پالیسی کا اطلاق پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کے مسافروں پر کر دیا گیا ہے اور یہ پالیسی تمام نئی اور پرانی بکنگز پر بھی نافذ ہوگی، جیسا کہ سعودی ایئر لائنز انتظامیہ نے اعلان کیا۔

اس سے قبل مسافروں کو فی کس 2بیگ 46 کلوگرام تک اور 7 کلوگرام ہینڈ کیری کے حساب سے سامان لے جانے کی اجازت تھی، تاہم نئے قواعد کے بعد مسافر اب اس سے زیادہ سامان لے نہیں جا سکیں گے۔

ائیرلائن انتظامیہ نے ٹریول ایجنٹس کو اس نئی پالیسی سے آگاہ کر دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ مسافروں کو بکنگ کے وقت پہلے ہی نئی پالیسی کے بارے میں مطلع کیا جائے۔

نئی بیگیج پالیسی کے اعلان کے بعد مسافر شدید غم و غصے کا شکار ہیں، خاص طور پر وہ مسافر جنہوں نے پہلے سے 46 کلوگرام کے2 بیگ اور 7 کلوگرام ہینڈ کیری کے حساب سے سامان خرید کر بکنگ کرائی تھی۔ کئی مسافروں نے شکایت کی ہے کہ ایئرپورٹ پہنچنے پر انتظامیہ نے انہیں صرف 30 کلوگرام سامان لے جانے کی اطلاع دی، جس سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سعودی ایئر لائنز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ فیول کی بچت اور پروازوں کے معمول کے مطابق چلانے کے لیے ضروری تھا، لیکن مسافروں کے تحفظ اور سہولت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ اضافی سامان کے متبادل انتظامات فراہم کیے جا سکیں۔